چنتامنی:24 /فروری(محمد اسلم ؍ایس او نیوز) چنتامنی میونسپالٹی کی جانب سے آج صبح سویرے شہر کے وارڈ نمبر 11این۔آر۔لے آوٹ میں گھر گھر کچرا اکھٹاکرنے کی مہم کا آج سٹی میونسپالٹی کے کمشنر وی منی سوامی کے ہاتھوں آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف صفائی انسان کی زندگی کا اہم جز ہے جو انسانوں کی زندگیوں میں خو شگوار ماحول لاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمے دار شہری بھی ہر ممکن تعاون کریں ہر شہری کو دور اندیشی سے کام لینا نہایت ضروری ہے ایک دوسرے کے تعاون سے ہی ہر کام کو اچھی طرح انجام دیا جاتا ہے ۔اس موقع پر کونسلر جے سی بی نٹراج ہیلتھ افسر اُما شنکر سمیت کئی منسپالٹی کا عملہ وغیرہ موجود تھا۔
چنتامنی کے کیوار گاؤں میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح

چنتامنی :تعلقہ کے کیوار گاؤں میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے تعلقہ پنچایت رُکن ناگراج، مبینہ تاج ،اسلم پاشاہ، مولا، منجوناتھ سبار منی سمیت کئی گرام پنچایت کے اراکین سنگ بنیاد رکھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں(تصویر محمد اسلم)